الیکشن کمیشن نےاسحاق ڈار کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

Sep 07, 2022 | 15:25:PM
الیکشن کمیشن,اسحاق ڈار ,نااہلی , درخواست , فیصلہ محفوظ,نثار درانی
کیپشن: اسحاق ڈار (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی نا اہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں رکن نثار درانی کی سربراہی میں4 رکنی بینچ نے اسحاق ڈار کی نا اہلی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار اظہر صدیق کی جانب سے معاون وکیل محفوظ بخاری الیکشن کمیشن پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا اسحاق ڈار کی جانب سے کوئی جواب جمع نہیں کرایا گیا۔

نثار درانی نے ریمارکس دیئے کہ اسحاق ڈار نے حلف نہیں لیا، سینٹ کے رکن نہیں تو کیسے نا اہل کریں،اس موقع پرالیکشن کمیشن میں رکن کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ میں کہتے ہیں الیکشن کمیشن نے کیس سردخانہ میں ڈالا ہے، آپ کو کیس میں بلاتے ہیں تو التواء کی درخواست کرتے ہیں، اسحاق ڈار سینٹ کے رکن منتخب ہوئے لیکن حلف نہیں اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیںپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں،حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا