پی سی بی کا پاتھ وے اسکالرشپ پروگرام  کے تحت بیکن ہاؤس نیٹ ورک سے اشتراک

Oct 07, 2022 | 12:09:PM
بیکن ہاؤس کا پاتھ وے اسکالرشپ پروگرام  کے تحت پی سی بی سے اشتراک
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کے نجی تعلیمی اداروں کے سب سے بڑے نیٹ ورک بیکن ہاؤس گروپ نے پی سی بی پاتھ وے اسکالرشپ پروگرام کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ تین سالہ شراکت داری قائم کی ہے جس کے ذریعے بیکن ہاؤس 11، 14 اور 16 سال کی عمر کے پیشہ ور کرکٹرز کو سالانہ 100 تعلیمی وظائف فراہم کرے گا۔

اس اقدام کا مقصد پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے ستاروں کی تعلیم اور ترقی ہے جنہیں ملک بھر کے بیکن ہاؤس کیمپسز میں مفت تعلیم تک رسائی فراہم کی جائے گی جس سے وہ بہترین پیشہ ور افراد بن سکیں گے۔

یہ شراکت داری پاکستان کرکٹ بورڈ کے نوجوانوں کو ان کی مکمل صلاحیتوں تک پہنچنے میں مدد کرنے کے لیے آسان راستے فراہم کرنے کے یقین کو مزید تقویت  اور نوجوانوں کی مجموعی ترقی کو فروغ دیتی ہے جس کے نتیجے میں وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر تعلیم یافتہ اور ہنر مند کھلاڑی بننے کے قابل ہوسکیں گے۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسربیکن ہاؤس قاسم قصوری نے کہاکہ ''ہمیں اس اہم اقدام میں پی سی بی کے ساتھ کام کرنے پر خوشی ہے۔ بیکن ہاؤس اپنے تمام اسکولوں میں کھیلوں کو فروغ دیتا ہے اور نوجوانوں کو ان کی منفرد دلچسپیوں کو تلاش کرنے کی ترغیب دینے پر یقین رکھتا ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعیہم نوجوان کرکٹرز کو کرکٹ کے لیے اپنے جذبے اور صلاحیتوں کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ ملک کیباصلاحیت افراد بننے کے ساتھ ساتھ  پاکستان کے مستقبل کے سفیر بننے  میں بھی مددگارثابت ہوں۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور، پاکستان جونیئر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

اس باریمیں بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ پی سی بی پاتھ وے پروگرام پاکستان کرکٹ کی قسمت بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بیکن ہاؤس کے ساتھ شراکت داری ہمارے کھلاڑیوں کو ان کی کرکٹ اور تعلیمی ضروریات   کو پورا کرنے کیلئے ایک جامع پلیٹ فارم فراہم کرنے کی ہماری جستجو میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ ہمیں امید ہے کہ وہ انہیں پاکستان کا بہترین سفیر بنائیں گے جو وقار اور فخر کے ساتھ بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر ملک کی نمائندگی کر سکیں گے۔ یہ ایک ایسی سرمایہ کاری ہے جو کھلاڑیوں کی زندگیوں کو مثبت انداز میں ڈھال دے گی

بیکن ہاؤس تعلیمی خدمات فراہم کرنیکے ساتھ ساتھ غیر نصابی اور جسمانی سرگرمیوں کو بھی یکساں اہمیت دیتا ہے۔ اس اقدام کے ذریعے بیکن ہاؤس پاکستان میں نوجوان کرکٹرز کو بین الاقوامی معیار کے تعلیمی مواقع فراہم کرکے ان کا مستقبل سنوارنے کے لیے پرعزم ہے۔