لاہور: پاکستان جونیئر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

Oct 07, 2022 | 10:32:AM
لاہور: پاکستان جونیئر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور میں جونیئر پریمیئر لیگ کا آغاز ہو گیا، چھوٹے کرکٹرز کی تمام 6 ٹیموں نے اپنے آئیکون پلیئرز کے ساتھ انٹری ڈالی، راک سانگ نے دلوں کے تار بجائے جبکہ آتشبازی کے مظاہرے نے آسمان پر خوشیوں کے رنگ بکھیر دیئے۔

قذافی سٹیڈیم میں نیکسٹ الیون یعنی پاکستان کرکٹ کا مستقبل کے نام سے جونیئر پریمئر لیگ کی افتتاحی تقریب ہوئی، مارچ پاسٹ میں ینگ کرکٹرز کی انٹری ہوئی، لیجنڈری کھلاڑیوں سر ویوین رچرڈز، عمران طاہر، ڈیرن سیمی، کولن منرو، شاہد آفریدی اور شعیب ملک کی بھی آمد، سٹیج پر کرکٹ ستارے جگمگانے لگے، راک گانے نے کرکٹرز میں نیا جوش پیدا کیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان جونیئر لیگ، افتتاحی میچ میں مردان واریئرز کے ہاتھوں گوجرانوالہ جائنٹس کو شکست

آتشبازی کے شاندار مظاہرے نے خوشیوں کے رنگ بکھیر دیئے، چیئرمین رمیز راجہ نے جے پی ایل کے اس خواب کی تعبیر بتائی۔

رنگا رنگ تقریب کے بعد کرکٹ مقابلہ شروع ہوا، جس میں چھکے چوکوں اور وکٹوں نے اپنا رنگ جمایا، چھوٹی عمر کے بڑے کرکٹرز کے یہ مقابلے پندرہ اکتوبر تک جاری رہیں گے۔