وزیرِ مملکت وجیہہ قمر کی نیٹلی بیکر سے ملاقات ، تعلیم اور فنی تربیت کے شعبوں میں تعاون پر گفتگو

Nov 07, 2025 | 21:00:PM
وزیرِ مملکت وجیہہ قمر کی نیٹلی بیکر سے ملاقات ، تعلیم اور فنی تربیت کے شعبوں میں تعاون پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بلال خان نیازی)وزیرِ مملکت وجیہہ قمر کی امریکی ناظمہ الامور نیٹلی بیکر سے ملاقات ،ملاقات میں تعلیم اور فنی تربیت کے شعبوں میں تعاون پر گفتگو۔

 وجیہہ قمر کی نیٹلی بیکر سے ملاقات میں دونوں ممالک کا ہنرمندی، اساتذہ کی تربیت اور ڈیجیٹل لرننگ پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وجیہہ قمر نےتعلیمی اصلاحات میں امریکی تعاون پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تعلیم کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ڈھال رہی ہے،۔ نیٹلی بیکر نے پاکستان کے ساتھ تعلیمی تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نےکہا تعلیم و فنی تربیت میں پاک–امریکہ اشتراک سے پائیدار ترقی کا فروغ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سکیورٹی فورسز کے بارے شرانگیز بیان پر قوم سے معافی مانگیں،محسن نقوی