نائب وزیرِاعظم کی زیرِصدارت بین الوزارتی اجلاس،اہم شعبوں کا جائزہ لیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار کی زیرِصدارت بین الوزارتی اجلاس ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان عمان مشترکہ وزارتی کمیشن کے آٹھویں اجلاس کا ایجنڈا حتمی تیارکرلیاگیا۔اجلاس میں دوطرفہ تعاون کے تمام اہم شعبوں کا جائزہ لیا گیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاک عمان تعلقات مضبوط بنانے پر زوردیتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور بحری تعاون پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔
نائب وزیراعظم نے افرادی قوت کے برآمدی مواقع بڑھانے کی ہدایت کی۔ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم نے کلیدی شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر عمل درآمد تیز کرنے پر زوردیا۔ اس کے علاوہ تعلیم، لاجسٹکس اور قونصلر امور میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
ترجمان کاکہناتھا کہ برآمدات اور روزگار کے مواقع میں اضافے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہوا۔اجلاس میں طارق باجوہ، سیکرٹریز، سفیرِ پاکستان برائے عمان اور سینئر حکام نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:ہفتے کو عام تعطیل کا اعلان