حکومت نے ایل این جی کنکشن کے لیے درخواست دینے والے صارفین کو خبردار کردیا

Nov 07, 2025 | 14:17:PM
حکومت نے ایل این جی کنکشن کے لیے درخواست دینے والے صارفین کو خبردار کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ( ویب ڈیسک )حکومت نے ایل این جی کنکشن کے لیے درخواست دینے والے صارفین کو خبردار کردیا۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے ایل این جی کنکشن کے لیے درخواست دینے والوں کو خبردار کردیا کہ صارفین یہ بات ذہن میں رکھیں کہ آر ایل این جی کی قیمت سوئی گیس سے زیادہ ہوگی اور بل معمول سے زائد آئیں گے۔

 صارفین ہیٹر اور گیزر احتیاط سے استعمال کریں۔

 یہ بھی پڑھیں:بال ٹیمپرنگ کا جرم ثابت پاکستانی باؤلر پر بڑی پابندی لگ گئی

پارلیمانی سیکریٹری میاں خان بگٹی نے کہا کہ حکومت نےآر ایل این جی کے کنکشن پر پابندی ختم کردی ہے۔

 گیس کے کنکشن کی ڈھائی لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، پہلی ترجیح ان صارفین کو ملے گی جنہوں نے اپلائی کیا ہے۔