وزیرآباد؛ پولیس کا احمد چٹھہ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، گرفتاری عمل میں نہ آ سکی

Nov 07, 2023 | 01:30:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیئرعالم)وزیر آباد میں پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما احمد چٹھہ  کے گھر پر کارروائی کی تاہم چھاپے کے وقت گھر پر کوئی فرد موجود نہ ہونے کے باعث گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

تفصیلات کے مطابق احمد چٹھہ 9 مئی کے واقعات کے بعد روپوش ہیں،پولیس کی جانب سے احمد چٹھہ کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر ریڈ کیا گیا،ذرائع کاکہنا ہے کہ چھاپے کے وقت گھر پر کوئی فرد موجود نہ تھا۔

یاد رہے کہ احمد چٹھہ سابق سپیکر قومی اسمبلی حامد ناصر چٹھہ کے بیٹے ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: