سولر سسٹم لگوانے والے ہوشیار،بڑی پابندی لگا دی گئی

Nov 07, 2022 | 23:43:PM
سولر سسٹم ,ہوشیار،پابندی, ٹرانسفارمر , الیکٹرک سپلائی کمپنی
کیپشن: سولر سسٹم(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سولر کنکشن ،صارفین کیلئے انڈیپنڈنٹ ٹرانسفارمر لگوانا لازم قرار،سسٹم پر سولر سسٹم کی تنصیب نہ ہونے سے ٹرانسفارمرز کی خرابی معمول بن گئی۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں قوانین کے برعکس ڈسٹری بیوشن سسٹم پر سولر سسٹم کی تنصیب ہو رہی ہے جس کی وجہ سے لیسکو کے ڈسٹری بیوشن سسٹم پر خرابیاں پیدا ہونا شروع ہو گئی ہیں، ذرائع نے بتایا کہ ڈسٹری بیوشن سسٹم پر سولر سسٹم کی تنصیب ٹرانسفارمرز کے جلنے کا باعث بننے لگی ہے۔

 قوانین کے مطابق لیسکو ٹرانسفارمر پر تیس فیصد تک سولر کنکشن لگا سکتی ہے تاہم کمپنی کی مختلف سب ڈویژنز میں ٹرانسفارمر کے لوڈ سے زائد کنکشنز لگائے گئے ہیں، نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت کنکشنز کی تنصیب کی وجہ سےترسیلی نظام میں نصب ٹرانسفارمرخراب ہو رہے ہیں، قوانین میں صارفین کو سولر کنکشن کے لئے لوڈ ختم ہونے پر انڈیپنڈنٹ ٹرانسفارمر لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے تاہم لیسکو میں انڈیپنڈنٹ ٹرانسفارمر کی بجائے ڈسٹری بیوشن سسٹم پر ہی بوجھ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔