سولر سسٹم لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

Apr 16, 2024 | 08:49:AM
 سولر سسٹم لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سولر سسٹم لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ،چین نے دنیا بھر میں سو لر پینل کی سپلائی بڑھا کر ریٹ ناقابل یقین حد تک گرا دیئے ہیں۔

بڑے سولر نظام میں 60 فیصد لاگت سولر پینلز کی شمار ہوتی ہے لیکن3 واٹ سے چھوٹے نظام میں پینلز کی لاگت32 فیصد ہے۔

ماہرین کے مطابق 4 پنکھے،ایک ٹی وی،ایک ریفریجیریٹر اور 8 ایل ای ڈی لائٹس کے لئے ڈیڑھ کلو واٹ یا1500 واٹ کے سولر سسٹم کی تنصیب پر 1 لاکھ 55 ہزار روپے لاگت آئے گی جو کہ گزشتہ برس 2 لاکھ روپے تھی۔

ڈیڑھ کلو واٹ کے اس نظام میں شامل 580 واٹس کے 2 پینلز کی لاگت تو 1 لاکھ 9 ہزار روپے سے کم ہوکر 48 ہزار روپے پر آگئی ہے لیکن 185 ایمپئر کی بیٹری 8 ہزار روپے کے اضافے سے 43 ہزار جبکہ انورٹر کا ریٹ قلت کے باعث 10 ہزار روپے اضافے سے 45 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ 20 ہزار روپے تک وائرنگ اور مزدوری کی مد میں خرچ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ کے لیجنڈ کھلاڑی انتقال کر گئے

یاد رہے آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت پاکستان میں بجلی کی تمام لاگت صارفین کو منتقل کرنے سے فی یونٹ 70 روپے سے زیادہ ہوگیا ہے۔ملک میں موسم گرما شروع ہوتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد اب سولر سسٹم لگوانے کی جانب متوجہ ہے۔