لاہور:انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض)لاہور بورڈ کے انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول جاری، بارہویں کے امتحانات 20 مئی سے شروع ہوں گے۔
بورڈ حکام کی جانب سے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی ہے۔
شیڈول کے مطابق بارہویں جماعت کے امتحانات 20 مئی جبکہ گیارہویں جماعت کے امتحانات 15 جون سے شروع ہوں گے۔
ڈیٹ شیٹ کے مطابق گیارہویں اور بارہویں جماعت کا پہلا پرچہ سائیکالوجی، ہوم اکنامکس اور اپلائیڈ سائنسز کا لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں "معرکۂ حق" کی پُروقار تقریب کا انعقاد
امتحانی شیڈول میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر 26 مئی سے 31 مئی تک تعطیلات بھی شامل کی گئی ہیں۔
بارہویں جماعت (انٹر پارٹ ٹو) کا آخری پرچہ 12 جون کو مطالعہ پاکستان کا ہوگا۔
جبکہ گیارہویں جماعت (انٹر پارٹ ون) کا آخری پرچہ 8 جولائی کو کمپیوٹر سائنس کا لیا جائے گا۔
بورڈ کے مطابق عملی امتحانات (پریکٹیکلز) 10 جولائی سے 18 اگست تک جاری رہیں گے۔