ایم کیو ایم پاکستان کل بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کریگی

May 07, 2025 | 21:26:PM
ایم کیو ایم پاکستان کل بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کریگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شعیب مختار)ایم کیو ایم پاکستان نےبھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے  کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم مرکز بہادرآباد میں مرکزی کمیٹی اور شعبہ جات کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل شام پانچ بجے کراچی پریس کلب کے سامنے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ کیا جائے گا۔کراچی کے تمام ٹاؤنز، یوسیز، تنظیمی شعبہ جات، کارکنان اور عوام مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں گے،شہر کی معزز شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی مظاہرے میں شرکت کریں گے۔مظاہرے میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی جارحیت،لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس طوری کے 7 سالہ  بیٹے  کی نماز جنازہ ادا