دہشت گرد کیمپوں کو ٹارگٹ کرنے کا بھارتی جھوٹا دعویٰ بے نقاب

May 07, 2025 | 19:48:PM
 دہشت گرد کیمپوں کو ٹارگٹ کرنے کا بھارتی جھوٹا دعویٰ بے نقاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: COURTESY BBC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان میں دہشت گرد کیمپوں کو ٹارگٹ کرنے کا بھارتی جھوٹا دعویٰ بے نقاب ہوگیا،قومی اور بین الاقوامی میڈیا نمائندوں نے مظفر آباد میں انڈین اسٹرائیکس کی جگہ کا دورہ کیا۔بھارت نے مسجد  اور گنجان آباد علاقے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق چاروں طرف آبادی میں گھری مسجد کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوچکی،بھارت نے محلے کی ایک عام مسجد کو نشانہ بنا کر دنیا کو دھوکہ دینے کی کوشش کی ہے،مقامی رہائشیوں نے دہشت گرد کیمپ کو نشانہ بنانے کے بھارتی دعوے کو یکسر مسترد کر دیا۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بزدل دشمن نے مسجد کو نشانہ بنا کر معصوم لوگوں کی جان لی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کا ہر صورت بدلہ لیا جائے۔مقامی پولیس کے مطابق بارہ بج کر پینتیس منٹ پر پہلا دھماکہ سنائی دیا۔ ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ چند منٹ تک یکے بعد دیگرے میزائل گرتے رہے۔

 ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مدثر فاروق کا کہنا ہے کہ مسجد کے80 سالہ خادم سمیت تین افراد شہید ہوئے،مسجد سے ملحقہ گھر میں ننھی پری نمرہ بھارتی جارحیت کا نشانہ بنی،شدید زخمی نمرہ موت و حیات کی کشمکش میں ہسپتال میں زیر علاج ہے،بھارت نے مظفرآباد میں گنجان آباد علاقے میں مسجد کو نشانہ بنایا،بھارت کے بزدلانہ حملے میں تین افراد شہید جبکہ ایک معصوم بچی زخمی ہو گئی ، مظفرآباد کی بلال مسجد پر بھارت نے متعدد میزائل داغے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ بھارت کا دہشت گرد کیمپوں کا دعوی بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔بھارت نے گنجان آباد علاقے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کا پاکستان پر حملہ کرناتاریخی غلطی ہے، بیرسٹر گوہر