وفاقی وزیر سردار محمد یوسف سعودی عرب پہنچ گئے،حج انتظامات پر اظہار اطمینان

May 07, 2025 | 19:34:PM
وفاقی وزیر سردار محمد یوسف سعودی عرب پہنچ گئے،حج انتظامات پر اظہار اطمینان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف آج صبح 5 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے،وزیر مذہبی امور حج انتظامات کا جائزہ لیں گے اور عازمین حج سے ملاقاتیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطاب ڈائریکٹر حج مدینہ ضیاء الرحمن نے پرنس محمد عبد العزیز ایئرپورٹ مدینہ پر وزیر مذہبی امور کا استقبال کیا۔سردار یوسف عازمین حج کو خدمات فراہم کرنے والے اداروں کا دورہ کریں گے۔وزیر مذہبی امور پاکستان نے حج مشن مدینہ منورہ کا دورہ کیا،ڈائریکٹر حج مدینہ ضیاء الرحمن، ڈپٹی کوآرڈینیٹرز مدینہ طارق محمود، میجر ڈاکٹر معیز نے جاری حج آپریشن پر بریفنگ دی،وفاقی وزیر کا حج انتظامات اور میڈیکل سہولیات پر اظہار اطمینان کیا۔ اس موقع پر سردار محمد یوسف نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت ہے کہ عازمین حج کا خصوصی خیال رکھا جائے،حکومت ہر قسم کی سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر عازمین حج کی خدمت کر رہی ہے،پاکستانی عازمین حج ملکی وقار کا خیال رکھیں اور سعودی قوانین کی پیروی کریں،بعض لوگ ملک اور دین دونوں کو بدنام کرتے ہیں،وہ کیسے مسلمان ہیں جو روضہ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا احترام نہیں کرتے۔ضیاء الرحمن ڈائریکٹر مدینہ نے کہا امسال مدینہ منورہ میں 40 فیصد ہوٹل زیرو لائن پر لیے ہیں،رواں سال خدمت و سہولت کے نئے معیار قائم کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کا پاکستان پر حملہ کرناتاریخی غلطی ہے، بیرسٹر گوہر