پی ایس ایل کے میچز شیڈول کےمطابق ہو ں گے : پی سی بی

May 07, 2025 | 10:53:AM
 پی ایس ایل کے میچز شیڈول کےمطابق ہو ں گے : پی سی بی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(  24 نیوز) بھارتی جارحیت کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ شیڈول کے مطابق جاری رہے گا۔

پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ آج راولپنڈی میں شیڈول کے مطابق ہو گا۔

 یہ بھی پڑھیں:پاکستانی کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ  کوچ  کون ہوگا؟بڑے بڑے نام دوڑ میں شامل

پی سی بی کا کہنا ہے کہ میچ کا ٹاس ساڑھے سات بجے جبکہ میچ 8 بجے شروع ہو گا اور پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کے فائنل کی میزبانی لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 18 مئی کو کرے گا۔