امام الحق کے ٹویٹ نے کرکٹ حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی

May 07, 2023 | 17:55:PM
امام الحق کے ٹویٹ نے کرکٹ حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان کرکٹ ٹیم کے  مایہ ناز بلے باز امام الحق کی ٹویٹ نے کرکٹ حلقوں میں نئی بحث کو جنم دےدیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کےبلے باز امام الحق نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ  زندگی ایک غیر متوقع سفر ہے اس لیے کسی سے کچھ امید نہ رکھیں صبر کریں! اللہ دیکھ رہا ہے۔

 پاکستانی بیٹر امام الحق کی ذو معنی ٹوئٹ  نے کرکٹ حلقوں میں شدید اضطراب کو پیدا کیا ہے  بائیں ہاتھ کے بلے باز اور کپتان بابر اعظم کے دوست سمجھے جانے والے امام الحق کو نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے میچ میں نہیں کھلایا گیا تھا جس کی وجہ کچھ لوگ ان کی پریس کانفرنس کو سمجھ رہے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مزید تجربات نہیں کرنے چاہیے ۔