ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 59 ملین ڈالرز کی کمی 

May 07, 2022 | 00:34:AM
ملکی زرمبادلہ ذخائر کمی، 16ارب 55 کروڑ ڈالر،
کیپشن: ڈالرز، فائل فوٹو
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کمی کے بعد 16 ارب 55 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں59 ملین ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر16 ارب 55 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے،ترجمان کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر10 ارب49 کروڑ ڈالر ہو گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر6.05 ارب ڈالر ہو گئے ،ترجمان کا مزید کہناتھا کہ قرضوں کی ادائیگی کے سبب زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں: سٹیٹ بینک نے بینکوں کی ہفتہ کی چھٹی بحال کردی