امریکا کو ایف بی آئی نیٹ ورک پر چینی ہیکرز کے سائبر حملے کا شبہ 

Mar 07, 2026 | 14:51:PM
امریکا کو ایف بی آئی نیٹ ورک پر چینی ہیکرز کے سائبر حملے کا شبہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )امریکا نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ایف بی آئی نیٹ ورک پر ہونے والے سائبر حملے میں ممکنہ طور پر چینی ہیکرز ملوث ہو سکتے ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق تفتیش کاروں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سائبر حملے کے پیچھے چینی حکومت سے وابستہ ہیکرز ہو سکتے ہیں۔

تفتیش کاروں کے مطابق ہیکنگ ایف بی آئی کے اندرونی کمپیوٹر نیٹ ورک میں ہوئی، حملے کے حجم اورنقصان کی نوعیت واضح نہیں ہے، جس کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سونا مزید 6100 روپے مہنگا۔۔!فی تولہ قیمت نےہوش اڑا دیئے

 واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کی جانب سے اس حوالے سے کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایف بی آئی نے 17 فروری کو اپنے نیٹ ورک کے ایک مخصوص نظام میں غیر معمولی سرگرمی کا پتہ چلنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا۔

ایف بی آئی کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہیکرز نے ایک غیر خفیہ نظام کو نشانہ بنایا جس میں ان افراد کی مواصلاتی معلومات کا ریکارڈ موجود تھا جو ایف بی آئی کی تحقیقات کے دائرے میں ہیں۔

ایف بی آئی نے ہیکرز کے طریقۂ کار کو انتہائی پیچیدہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مسئلے کے حل اور فرانزک تحقیقات کا عمل جاری ہے۔