اسرائیل نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے بنکر کی تھری ڈی ویڈیو جاری کردی

Mar 07, 2026 | 10:42:AM
اسرائیل نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے بنکر کی تھری ڈی ویڈیو جاری کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسرائیل ڈیفنس فورس  نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے زیر زمین بنکر کی تھری ڈی ویڈیو ریلیز کر دی۔

امریکی جریدے نیویارک پوسٹ کے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں اسرائیل کے فضائی حملے کے وقت ایران کے شہید ہونے والے سپریم لیڈر علی خامنہ ای موجود تھے۔

ٹوئٹ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے بنکر پر اسرائیلی فضائیہ کے 50 لڑاکا طیاروں کے ذریعے حملہ کیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے تہران میں موجود زیرِ زمین بنکر کی ساخت دکھانے کے لیے ایک تھری ڈی اینیمیشن بھی جاری کی، جس میں اس بنکر کی اندرونی ساخت کی وضاحت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پبلک ٹرانسپورٹ بھی مہنگی!کرایہ 850روپے تک بڑھ گیا

یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران کے دارالحکومت تہران میں مشترکہ حملہ کیا تھا جس میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای، وزیر دفاع اور ان کے خاندان کے قریبی افراد شہید ہو گئے تھے۔