مریم نواز سے اے ایس پی شہربانو کی ملاقات، وزیراعلیٰ نے گلے لگا کر تھپکی دی

Mar 07, 2024 | 13:00:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اے ایس پی شہر بانو نقوی نے ملاقات کی۔

   ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے اے ایس پی شہر بانو نقوی کو گلے لگایا اور تھپکی دی، اے ایس پی نے اچھرہ واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا، مریم نواز نے جرات کا مظاہرہ کرنے پر اے ایس پی شہر بانو نقوی کو سراہا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اے ایس پی شہر بانو نقوی کو نوجوان افسروں کیلئے قابل تقلید قرار دیا۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ اے ایس پی شہر بانو نے نوجوان افسروں کیلئے بہادری اور جرأت کی مثال قائم کر دی۔

ملاقات میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، آئی جی پنجاب پولیس، سی سی پی او لاہور، ایس ایس پی لاء اینڈ آرڈر بھی موجود تھے۔