فاسٹ بالر کےلئے18 رنز روکنا کوئی بڑی بات نہیں تھی، محمد آصف

Mar 07, 2023 | 23:39:PM
پی ایس ایل ہنگامہ
کیپشن: پی ایس ایل ہنگامہ
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) ’’ پی ایس ایل‘‘ ہنگامہ میں سابق فاسٹ بالر محمد آصف کا کہنا تھا کہ فاسٹ باولرزبنیادی باولنگ سے ہٹ کر بالنگ کریں گے تو مار تو پڑے گی۔ایک فاسٹ باولر کے لئے ایک  اوور میں 18 رنز  روکنا کوئی بڑی بات نہیں تھی، میچ کا آخری اوور ہی تھا جو  ملتان کو  جیتا ہوامیچ ہروا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 8کے 24 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے ہرادیا۔اس سے قبل ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کےلیے206 رنز کا ہدف دے دیا جسے اسلام آبادیونائیٹڈ نے آخری اوور میں حاصل کرلیا۔ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود نے 75 اور محمد رضوان نے 33 رنزبنائے جبکہ ٹم ڈیوڈ نے صرف 27 گیندوں پر60 رنز بنائے۔’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں تجزیہ کرتے ہوئے سابق قومی کرکٹر سلیم ملک کا کہنا تھا کہ اتنا بڑا ٹارگٹ لگ نہیں رہا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ چیز کر لے گی۔ شان مسعود اور  ٹم ڈیوڈ نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی مگر باولنگ میں تھوڑی سی قصر رہ گئی۔  فہیم اشرف کو کریڈٹ جاتا ہے جس طرح اس نے اننگز کھیلی ، میچ جتوایا اور مین آف دی میچ بھی بنے۔

  سابق قومی کرکٹر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ  اسلام آباد یونائیٹڈ کھیلی بہت اچھا ہے، اس میں کوئی شک نہیں۔ ملتان کا آغاز بہت اچھا تھا، شان مسعود نے بہت اچھی بیٹنگ کی اور ٹیم نے ایک بہت اچھا ٹوٹل دیا جس سے یہی لگ رہا تھا کہ ملتان  کی ہی جیت ہے۔بالنگ بھی اچھی ہوئی مگر میچ کے آخر میں اوس  بہت پڑ گئی تھی جس کی وجہ سے بال سہی لائن پر نہیں ہو پا رہے تھے اور فہیم اشرف کو کریڈٹ دینا پڑے گا جس طرح وہ کھیلا ہے اور اپنی ٹیم کو جتوایا ہے۔

  سابق فاسٹ بالر محمد آصف کا کہنا تھا کہ فہیم اشرف کوئی شک نہیں بہت اچھا کھیلا مگر جہاں فاسٹ باولرزبنیادی بالنگ سے ہٹ کر بالنگ کریں گے تو مار تو پڑے گی۔

ایک فاسٹ بالر کے لئے ایک  اوور میں 18 رنز  روکنا کوئی بڑی بات نہیں تھی، میچ کا آخری اوور ہی تھا جو ملتان کو  جیتا ہوا میچ ہروا گیا۔ یہ لڑکے سارا سال بالنگ کرتے ہیں کیا ان کو نہیں پتا کہ جب  اوس  پڑتی ہے تو بالنگ کیسے کرنی ہے؟ ملتان کی بالنگ میں آج خامیاں نظر آئیں۔