چودھری پرویزالٰہی تحریک انصاف کے مرکزی صدر مقرر

Mar 07, 2023 | 19:28:PM
 چودھری پرویزالٰہی تحریک انصاف کے مرکزی صدر مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عمران خا ن نے اپنے اتحادی چودھری پرویز الٰہی کو پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی صدر مقرر کر دیا ۔ 

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے چودھری پرویزالٰہی کو پارٹی کا مرکزی صدر بنانے کا باقاعدہ اعلان کردیا، چودھری پرویزالٰہی کی بطورمرکزی صدر تحریک انصاف تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔

عمران خان کی خصوصی ہدایت پر مرکزی رہنماپی ٹی آئی فواد چودھری نے چودھری پرویزالٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں فواد چوہدری نے ان کو عمران خان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کی کاپی پیش کی جس پر انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھ پر جو اعتماد کیا اس کیلئے شکرگزار ہوں اور ہمیشہ ان کے ساتھ ڈٹ کر آئین اور قانون کی سربلندی کی جدوجہد کریں گے۔ 

مزید پڑھیں: فواد چودھری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں آئین، قانون اورعام آدمی کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں، ان کا راستہ روکنا حکومت کے بس کی بات نہیں، وہ عوام کے دلوں میں بس چکے ہیں، ملک میں ہونے والا ہر سروے اور ہر ضمنی الیکشن عمران خان کی مقبولیت کی گواہی دے رہاہے۔