آزادکشمیر میں انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، طارق فضل چوہدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) آزادکشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہی۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ آزادکشمیراسمبلی اپنی مدت پوری کرچکی ہے آزادکشمیر میں آ زادانہ اور منصفانہ انتخابات سبوتاژ کرنے کی تیاری ہر طرح سے مکمل ہے۔ اب بد امنی اور افراتفری پھیلا کر کشمیری قوم کو الیکشن سے دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
سیاسی رہنماؤں کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے طارق فضل نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے صورتحال بگاڑنے کی کوشش کی ہے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات حکومت نے تسلیم کیے، آزادکشمیر میں بجلی 3روپے فی یونٹ دی جا رہی ہے آزادکشمیر میں آٹے سمیت تمام اشیا ضروریہ پر سبسڈی بھی دے رہے ہیں۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کیساتھ ہونے والے معاہدے کی تمام شقوں پرعمل کیا گیا، وزیراعظم نے معاہدے کی تمام شقوں پر عملدرآمد کیلئے نگراں کمیٹی بھی تشکیل دی۔