گلگت بلتستان الیکشن: پریذائیڈنگ آفیسر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) گلگت بلتستان کے بلند علاقہ استور میں آج الیکشن ڈیوٹی کے دوران پریزائیڈنگ آفیسر دل کا دورہ پڑنے کے باعث فوت ہو گیا۔
جی بی اے 14 استور حلقہ ٹو میں پولنگ کا عمل پرامن ماحول میں جاری تھا کہ اچانک پریذائیڈنگ آفیسر کو ہارٹ اٹیک ہو گیا۔
استور میں الیکشن ڈیوٹی کے دوران پریزائیڈنگ آفیسر سکول ٹیچرالیاس خاکی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔ مرحوم کی میت کو عید گاہ استور منتقل کردیا گیا۔
گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کےلیے جی بی اے 14 استور حلقہ ٹو میں پولنگ کا عمل پرامن ماحول میں جاری ہے۔ سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کے گئے ہیں۔
گلگت بلتستان میں لیڈیز پولنگ اسٹیشنز میں خواتین کی بڑی تعداد ووٹ کرنے کے لئے آئی ہے۔