ایک لیٹر پیٹرول پر 142 روپے سے زائد وصولی، دستاویزات منظرعام پر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کے باوجود عوام پر لیوی اور مختلف مارجنز کا بھاری بوجھ برقرار ہے۔
دستاویزات کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 235 روپے 37 پیسے بنتی ہے، جبکہ صارفین کے لیے پیٹرول کی قیمت 377 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول پر مجموعی طور پر 142 روپے 41 پیسے کی لیوی اور مختلف مارجنز وصول کیے جا رہے ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ صارفین کو مکمل ریلیف منتقل نہیں ہو سکا۔
یہ بھی پڑھیں:چین کا بڑا اعتراف، پاکستان کے دنیا بھر میں چرچے
پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی کی مد میں 116 روپے 08 پیسے فی لیٹر وصول کیے جا رہے ہیں، جبکہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر عائد ہے۔