سونے کی قیمت میں مزید اضافہ،خریداروں کو بڑا جھٹکا لگ گیا

Jul 07, 2023 | 18:11:PM
سونے کی قیمت میں مزید اضافہ،خریداروں کو بڑا جھٹکا لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سونے کی قیمت میں مسلسل تیسر ے  روز بھی اضافہ، فی تولہ قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 8 ہزار 400 روپے ہو گئی۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ کے اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں پر ظاہر ہونے لگ گئے،عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر مہنگا ہوکر 1917 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ۔

صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق  فی  تولہ سونا 600 روپے اضافے سے 2 لاکھ 8 ہزار 400 روپے کا ہوگیا،10 گرام سونا 515 روپے اضافے سے 1 لاکھ 78 ہزار 670 روپے پر پہنچ گیا جبکہ  فی تولہ چاندی کی قیمت 2480 روپے پر ہی برقرار رہی۔

یہ بھی پڑھیں:"حمزہ علی کے دونوں گردے فیل ہوگئے تھے"، ڈاکٹر فضیلہ عباسی کا انکشاف

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا یہ مسلسل تیسرا دن ہے، پہلے  1 ہزار روپے جبکہ دوسرے دن 1800 روپے فی تولہ مہنگا ہوا اور آج 600 روپے اضافے کے بعد مجموعی اضافہ 3400 روپے تک پہنچ گیا۔