والدہ کی دوائی لینے  کیلئے جانیوالا نوجوان لاپتہ 

Jul 07, 2021 | 11:58:AM
 والدہ کی دوائی لینے  کیلئے جانیوالا نوجوان لاپتہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اصغر خان نامی نوجوان 20 جون کو والدہ کی دوائی لینے گیا تھا اصغر خان کااب تک کوئی سراغ نہ لگ سکا۔

 تفصیلات کے مطابق اصغر خان اپنی والدہ کی زندگی کاواحد سہارا  تھا ،بیٹے کے نہ ملنے پر بزرگ ماں صدمے سے نڈھال  ہو گئی ،17روز گزرجانے کے باوجود پولیس کی جانب سے کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔اغواء کے شبہ میں خواتین ومرد اور دیگر اہل خانہ نے احتجاج کیا جبکہ ماں نے3 نامزد اور نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ میں درخواست دے دی۔

خیال رہےاصغر نامی نوجوان کے کھیتوں سے موٹر سائیکل اور جوتے ملے جسے پولیس نے تحویل میں لے لیاملزمان کی عدم گرفتاری اور نوجوان کی بازیابی نہ ہونےپراہل خانہ نے بھرپور احتجاج  کیا،مظاہرین نے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لیکر بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔نوجوان کا کچھ لوگوں کے ساتھ لین دین تھاتاہم پولیس نے اغواء کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔