پنجاب حکومت نے حد بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن مسترد کر دیا

Jan 07, 2023 | 20:29:PM
پنجاب حکومت، یونین کونسل، حد بندیوں، الیکشن کمیشن، نوٹیفکیشن مسترد،
کیپشن: پرویز الٰہی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب حکومت نے یونین کونسل کی حد بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن مسترد کر دیا، وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناہے کہ یکطرفہ نوٹیفکیشن قانونی تقاضے پور نہیں کرتا ، یکطرفہ نوٹیفکیشن خاص پارٹی کو فائدہ پہنچانے کی مذموم کوشش ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیرصدارت اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس ہوا،اجلاس میں یونین کونسل کی حد بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں اتفاق کیاگیاکہ الیکشن کمیشن کے یکطرفہ نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہیں ،یکطرفہ نوٹیفکیشن قانونی تقاضے پور نہیں کرتا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن عوامی رائے بلڈوز کرنے کی کوشش ہے ،یونین کونسلز کی حد بندیوں کے حوالے سے مشاورت نہیں کی گئی ،پرویز الٰہی نے کہاکہ یکطرفہ نوٹیفکیشن سے متعلق قانونی و آئینی راستہ اختیار کیا جائے گا،پنجاب حکومت آئین و قانون کے مطابق کردار ادا کرے گی ۔
انہوں نے کہاکہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کی نرسری ہوتے ہیں ، مضبوط عوامی حکومت کے ذریعے ہی مسائل حل ہوتے ہیں ، یکطرفہ نوٹیفکیشن خاص پارٹی کو فائدہ پہنچانے کی مذموم کوشش ہے ،یکطرفہ نوٹیفکیشن کے حوالے سے تحفظات ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ 24 گھنٹوں میں کن شہروں میں بارش ہو گی؟اہم پیش گوئی