ریشم اور میرا کی ایک ساتھ گانا گانے کی نئی ویڈیو وائرل

Jan 07, 2023 | 17:18:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ریشم اور میرا کی ایک ساتھ گانا گانے کی نئی ویڈیو وائرل
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )لالی وڈ کی دوحسیناوں میرا اور ریشم کو شاہ رخ خان اور دیپیکا کا نیا گانا بے شرم رنگ بے حد بھایا کہ دونوں اداکاروں نے اس گانے کو ایک ساتھ گنگنایا۔

لالی وڈ میں 90 کی دہائی کی مقبول ترین اداکارئیں ریشم اور میرا جی ،،، میرا جی جو کہ خبروں میں رہنے کے فن سے خوب واقف ہیں ۔ جب ایک طرف بھارت میں بائیکاٹ بالی وڈ کا ٹرینڈ چلایا جارہا تھا ایسے میں لالی وڈ کی دونوں حسیناوں نے گاڑی میں شاہ رخ خان کے گانے بے شرم گانے پر گنگنایا ۔

View this post on Instagram

A post shared by Meera (@meerajeeofficial)

میرا جی نے تو یہ کلپ اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر بھی شیئر کی۔

شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم پٹھان 25 جنوری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔ فلم کی نمائش سے سے قبل ہی بھارت کے مخلتف شہروں میں پٹھان کو بائیکاٹ کیے جانے کے حوالے سے مہم چلائی جا رہی ہے ۔ فلم کے گانے بے شرم رنگ کو لیکر دیپیکا اور شاہ رخ خان کو انتہا پسندہندو تنقید کا نشانہ بنا رہے ۔