پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کیلئے جسٹس (ر) مہتا کوہلی کی تقرری انتہائی اہم

Feb 07, 2026 | 19:39:PM
 پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کیلئے جسٹس (ر) مہتا کوہلی کی تقرری انتہائی اہم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیو) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کے عہدے پر جسٹس (ریٹائرڈ) مہتا کوہلی کی تقرری انتہائی اہم قدم ہے۔

 سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پورے بلوچستان میں ایک بھی شخص نہیں جو ان کے کردار اور ایمانداری پر اُنگلی اُٹھا سکے۔

انھوں نے کہا کہ ہم صرف دعویٰ نہیں کر رہے بلکہ گڈ گورننس کے قیام اور میرٹ کے نفاذ کے لیے عملی اقدامات بھی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد خود کش دھماکا، داعش افغانی ماسٹر مائنڈ سمیت 4 سہولت کار گرفتار