ایمان مزاری کو آئندہ سماعت پر بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر وڑائچ)ایمان مزاری کے جوڈیشل ریمانڈکے مقدمے کی سماعت 19فروری تک ملتوی کردی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں دہشت گردی کے مقدمے میں ایمان مزاری کے جوڈیشل ریمانڈ کی سماعت ہوئی، جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے باوجود انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی،پولیس کی جانب سے سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر ایمان مزاری اور ہادی علی کو عدالت میں پیش نہ کیا گیا۔
عدالت نے ایمان مزاری کو آئندہ سماعت پر بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالجین سے طبی معائنے کی درخواست خارج
ایمان مزاری اوردیگر کیخلاف پولیس کیساتھ لڑائی جھگڑے اور تشدد کا الزام ہے،ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی حد تک سماعت 19 فروری تک ملتوی کردی گئی۔