عبادت گزاروں اور شہریوں پر حملہ خوفناک اور بزدلانہ جرم ہے:ملالہ یوسفزئی کی مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اسلام آباد مسجد میں دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ملالہ یوسفزئی نے حملے میں شہید افرادکے لواحقین سےدلی ہمدردی کا اظہار کیا،اپنے پیغام میں ملالہ نے کہا کہ یہ خطرناک بات ہے کہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں۔
I am horrified by the attack on a Shia mosque in Islamabad during Friday prayers — an attack on our shared humanity, faith and values.
— Malala Yousafzai (@Malala) February 6, 2026
Targeting innocent worshippers and civilians is a heinous and cowardly crime. My heart goes out to all the victims, the injured and their…
انہوں نے عبادت گزاروں اور شہریوں پر حملے کو خوفناک اور بزدلانہ جرم قرار دیا اور کہا کہ یہ حملہ انسانیت، ہمارے ایمان اور اقدار کے خلاف ہے اور اس سے پوری قوم متاثر ہوئی ہے، دعا کرتی ہوں کہ ہمارےملک میں امن قائم ہو۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں امن تباہ کرنا چاہتا ہے:خواجہ آصف
یاد رہے کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ و مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں خودکش دھماکے سے 32 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے خودکش بمبارکا شناختی بھی ملا ۔ شناختی کارڈ کی بنیاد پر حملہ آور کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پشاور میں حملہ آور کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، چھاپے کے دوران اس کے دو بھائی اور ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔