نتائج میں تاخیر نہیں ہوگی: الیکشن کمشنر سندھ

Feb 07, 2024 | 16:35:PM
نتائج میں تاخیر نہیں ہوگی: الیکشن کمشنر سندھ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ  نے کہا کہ 100 فیصد یقین ہے نتائج میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی، سکیورٹی اداروں کو سکیورٹی کا زیادہ پتا ہے، وہ آپس میں رابطے میں ہیں۔

الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ نے ایکسپو سینٹر ڈسپیچ سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ اکثر پولنگ سامان کی تقسیم میں کچھ تاخیر ہوجاتی ہے لیکن میٹریل یا اسٹاف کی وجہ سےکوئی تاخیر نہیں ہو رہی،  پولنگ سامان کی تقسیم میں ٹیکنیکل میٹریل یا اسٹاف کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، اسٹاف اور انتخابی سامان شام 4 ،5 بجے سے پہلے پولنگ اسٹیشن پہنچ جائیگا،انہوں نے مزید کہا کہ 100 فیصد یقین ہے نتائج میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی جہاں کنیکٹویٹی ہے وہاں صحیح وقت پر نتائج آئیں گے جبکہ پریزائیڈنگ افسر کو آکر میٹریل اور فارم 45 دینا ہے،ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی پولنگ اسٹیشن کا آر او نہیں بدلا ہے لہٰذا اس حوالے سے چلنے والی خبریں من گھڑت ہیں۔