چھٹی کے روز سیاسی پارہ ہائی ۔۔حیدر آباد میں پی ڈی ایم کے پاور شور کی تیاریاں

Feb 07, 2021 | 10:24:AM
چھٹی کے روز سیاسی پارہ ہائی ۔۔حیدر آباد میں پی ڈی ایم کے پاور شور کی تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز) حکومت کے خلاف اپوزیشن کی تحریک میں تیزی۔ حیدر آباد جلسے کیلئے مولانا فضل الرحمان آج کراچی پہنچیں گے۔ کل شام کو سجاول کیلئے روانہ ہوں گے ۔منگل کو بڑے قافلہ کی قیادت کرتے ہوئے حیدرآباد جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

حکومت  گرانے کا مشن ، حیدرآباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔  سندھ کے دوسرے بڑے شہر کی مختلف شاہراہوں اور عمارتوں کو پارٹی جھنڈوں اور قائدین کی تصاویر سے سجا دیا گیا ۔9 فروری کو ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے کے لئے استقبالیہ کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔ حیدر آباد جلسے کی میزبانی پیپلز پارٹی کر رہی ہے اور پی پی رہنماؤں نے جلسہ گاہ کا دورہ بھی کیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جتنے بھی جلسے ہوئےحیدرآباد کا جلسہ ان سے بڑا ہو گا۔