پاکستان سپر لیگ کا لندن روڈ شو آج لارڈز میں ہوگا،کئی کرکٹرز مدعو

Dec 07, 2025 | 10:21:AM
پاکستان سپر لیگ کا لندن روڈ شو آج لارڈز میں ہوگا،کئی کرکٹرز مدعو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن سے قبل لندن میں روڈ شو آج لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق شو میں کئی سابق اور موجودہ کرکٹرزموجود ہوں گے جن میں وسیم اکرم، رمیز راجہ، بابر اعظم، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں۔

معروف گلوکار علی ظفر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

 یہ  بھی پڑھیں:کل دمادم مست قلندرہوگا،بڑااعلان سامنے آگیا

اس روڈ شو میں عالمی سرمایہ کاروں، کمرشل پارٹنرز اور شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔

تقریب مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگی۔