آسٹریلین ٹیم کا انگلینڈ کیخلاف منفرد ریکارڈ

Dec 07, 2025 | 09:07:AM
آسٹریلین ٹیم کا انگلینڈ کیخلاف منفرد ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ایشز کے دوسرے ٹیسٹ میں ایک منفرد بیٹنگ ریکارڈ قائم کر دیا۔ 

برسبین میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں جو روٹ کی شاندار سنچری کی بدولت 334 رنز بنائے۔

 جواب میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں  511 رنز بنائے اور انگلینڈ کے خلاف177 رنز کی برتری حاصل کی۔

آسٹریلوی بیٹرز نے اس اننگز میں  منفرز کارنامہ سر انجام دیا کہ تمام 11 بیٹرز ڈبل فیگرز میں داخل ہوئے جو ایشز کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔

 اس  سے قبل آسٹریلوی ٹیم 1948 میں بھارت کے خلاف اور پھر 1992 میں سری لنکا کے خلاف بھی یہ کارنامہ سر انجام دے چکی ہے۔

لیکن 1882 سے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جا رہی ایشز سیریز میں یہ پہلی مرتبہ ہوا کہ آسٹریلیا کے تمام 11 بیٹرز ڈبل فیگرز میں داخل ہوئے۔

مزید پڑھیں:ایران: میراتھن میں خواتین کی بغیر حجاب شرکت پر منتظمین گرفتار