جعلی اکاﺅنٹس کیس: ندیم مانڈوی والا کی درخواست ضمانت نمٹا دی گئی

Dec 07, 2020 | 14:56:PM
جعلی اکاﺅنٹس کیس: ندیم مانڈوی والا کی درخواست ضمانت نمٹا دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آبادہائیکورٹ میں  ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والاکے بھائی ندیم مانڈوی والا کی جعلی اکاﺅنٹس کیس میں درخواست ضمانت  قبل از گرفتاری پر سماعت ہوئی،نیب کے بیان پر ہائیکورٹ نے ندیم مانڈوی والا کی درخواست ضمانت نمٹا دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے  ندیم مانڈوی والا کی جعلی اکاﺅنٹس کیس میں درخواست ضمانت  قبل از گرفتاری پرسماعت کی ، عدالت کے روبرو نیب  پراسیکیوٹر نے  بیان دیتے ہوئے کہاکہ ندیم مانڈوی والا کی گرفتاری نہیں چاہئے،نیب پراسیکیوٹر نے کہا ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کئے نہ گرفتاری کی ضرورت ہے،نیب کے بیان پر ہائیکورٹ نے ندیم مانڈوی والا کی درخواست ضمانت نمٹا دی۔