ملکہ برطانیہ اورانکے خاوند بھی ویکسین لگوائیں گے

Dec 07, 2020 | 11:12:AM
ملکہ برطانیہ اورانکے خاوند بھی ویکسین لگوائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تیار کردہ ویکسین پر عوام الناس کا اعتماد قائم کرنے کی خاطر ملکہ برطانیہ اوران کے خاوند شہزادہ فلپ بھی ویکسین لگوائیں گے۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے معمر شاہی جوڑے کو  کورونا سے  بچاؤ کی ویکسین استعمال کرتے دیکھ کر دیگر لوگ بھی اس کے استعمال میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔94 سالہ ملکہ برطانیہ نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران اپنا زیادہ تر وقت قرنطینہ میں رہتے ہوئے ونڈسر میں گزارا ہے۔قبل ازیں سابق امریکی صدور بارک اوبامہ، جارج ڈبلیو بش اور بل کلنٹن کی جانب سے بھی اعلانات سامنے آچکے ہیں کہ وہ عوام الناس کا کورونا ویکسین پر اعتماد قائم کرنے کے لیے کیمروں کے سامنے ویکسین کا استعمال کریں گے۔

عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق برطانیہ میں آئندہ ہفتے سے کورونا ویکسین کا بڑے پیمانے پر استعمال شروع کردیا جائے گا۔ برطانیہ کورونا ویکسین کے استعمال کی اجازت دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن چکا ہے۔ برطانیہ میں اس حوالے سے طے کی جانے والی ترجیحات کے تحت پہلے مرحلے میں کیئر ہومز میں مقیم عمر رسیدہ افراد کو ویکسین دی جائے گی۔