ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ، 20 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں

Aug 07, 2026 | 16:15:PM
 ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ، 20 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ اور 20 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.28 فیصد اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 20 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں جبکہ9 اشیاء سستی اور  22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق پیاز 10.1 اور مرغی 9.19 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ دال چنا 2.4 فیصد، گھی اور آٹا سمیت کئی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،ٹماٹر 6.82 فیصد سستے ہوئے، ایل پی جی، چینی، انڈے اور آلو بھی سستے ہوئے۔
دوسری جانب آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت میں ایک ہفتے میں 100روپے تک کا اضافہ ہوا ،ملک میں آٹےکے 20کلوتھیلےکی زیادہ سے زیادہ قیمت ہزار133روپے ہے، کراچی میں آٹےکا 20 کلوکا تھیلا 100 روپے تک مہنگا ہوکر 3 ہزار روپے تک پہنچ گیا، ایک ہفتے میں لاڑکانہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 100 روپے تک مہنگا ہوا، خضدار اور لاڑکانہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2ہزار 600 روپے تک پہنچ گیا، سکھرمیں 60 اوربنوں میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 50 روپے تک مہنگا ہوا، جس کے بعد بنوں میں 20 کلو آٹے کی قیمت 2ہزار 950 روپے ہوگئی، سکھر میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2ہزار 560 روپے تک ہوگئی، اسلام آباد میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 3 ہزار 133روپے تک ہے، پشاورمیں 3ہزار 100 اور راولپنڈی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3ہزار 93 روپے تک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
ادارہ شماریات کے مطابق بہاولپورمیں 2ہزار 960، حیدر آباد، ملتان، سیالکوٹ، گوجرانوالہ میں آٹےکا 20 کلو کاتھیلا2ہزار 800 روپے تک ہے،سرگودھا میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2ہزار 793 روپے تک ہے،کوئٹہ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2ہزار 750 روپے تک ہے، لاہور میں2ہزار 300 اور فیصل آباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2ہزار 200 روپے تک ہے۔