یورپ کی معروف ایئرلائن 7.7 ارب ڈالر میں فروخت، بڑا معاہدہ طے پا گیا

Aug 07, 2026 | 09:55:AM
یورپ کی معروف ایئرلائن 7.7 ارب ڈالر میں فروخت، بڑا معاہدہ طے پا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )یورپ کی معروف کم لاگت فضائی کمپنی ایزی جیٹ (easyJet) نے امریکی سرمایہ کاری فرم اپولو گلوبل مینجمنٹ   کی جانب سے تقریباً 7.7 ارب ڈالر (5.7 ارب برطانوی پاؤنڈ) مالیت کی خریداری کی پیشکش قبول کر لی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے ے مطابق اس معاہدے کے بعد ایزی جیٹ کے مستقبل سے متعلق کئی ماہ سے جاری غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہو گیا، جبکہ کمپنی کی خریداری کی دوڑ میں شامل دوسری فرم کاسل لیک   نے بغیر کوئی وجہ بتائے اپنی پیشکش واپس لے لی۔

ایزی جیٹ کے بورڈ نے متفقہ طور پر اپولو کی نقد پیشکش کو منصفانہ اور حصص یافتگان کے مفاد میں قرار دیتے ہوئے اس کی منظوری دے دی۔ کمپنی کے بانی اسٹیلیوس حاجی-ایوانو نے بھی اپنے خاندان کی جانب سے اس معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات۔۔!نئی قیمتوں کا اعلان ہو گیا

اپولو گلوبل مینجمنٹ، جو ایک ٹریلین ڈالر سے زائد اثاثوں کا انتظام کرتی ہے، کا کہنا ہے کہ نجی ملکیت میں آنے کے بعد ایزی جیٹ کے کاروبار کو مزید وسعت دی جائے گی، خصوصاً کمپنی کے تیزی سے ترقی کرتے ہالیڈیز بزنس کو فروغ دیا جائے گا۔

دوسری جانب ماہرین نے اس معاہدے کے حوالے سے یورپی یونین کے فضائی ملکیت کے قوانین پر سوالات اٹھائے ہیں، کیونکہ یورپی قوانین کے تحت ایزی جیٹ کی یورپی پروازوں کے حقوق برقرار رکھنے کے لیے کمپنی کا اکثریتی کنٹرول یورپی مفادات کے پاس ہونا ضروری ہے۔ اپولو نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مجوزہ ملکیتی ڈھانچہ ان ضوابط کے مطابق تشکیل دیا جائے گا۔

معاہدے کے اعلان کے بعد ایزی جیٹ کے حصص میں تقریباً 2.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نجی ملکیت میں منتقل ہونے سے کمپنی کو بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں اور مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث پیدا ہونے والے مالی دباؤ سے نمٹنے میں مدد مل سکتی ہے۔