وفاقی حکومت کا فیڈرل کانسٹبلری میں ملک بھرسے3 ہزار 229 بھرتیوں کا فیصلہ 

Aug 07, 2025 | 00:31:AM
وفاقی حکومت کا فیڈرل کانسٹبلری میں ملک بھرسے3 ہزار 229 بھرتیوں کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) فیڈرل کانسٹیبلری (یف سی )کو ملک گیر فیڈرل فورس بنانےکے بعد ایک اور اہم پیشرفت  کی گئی ہے۔وفاقی حکومت کافیڈرل کانسٹبلری میں ملک بھرسے ہزاروں بھرتیوں کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،فیڈرل کانسٹیبلری میں 3 ہزار 229 کانسٹیبلز بھرتی کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق بھرتیوں کے لیےصوبوں، آزاد کشمیر، گلگت و بلتستان اور اسلام آباد کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے،ایف سی میں پنجاب سے20فیصد کوٹے پر646 بھرتیاں کی جائیں گی،سندھ 20 اوربلوچستان سے20 فیصد کوٹے پر الگ الگ 646  بھرتیاں کی جائیں گی،خیبرپختونخواہ سےایف سی میں 20فیصدکوٹے پر646 نئی بھرتیاں کی جائیں گی،آزاد کشمیر سے 10 فیصد کوٹے پر ایف سی میں 323 بھرتیاں کی جائیں گی،گلگت بلتستان سے ایف سی میں 6 فیصد کوٹے پر 193 بھرتیاں کی جائیں گی،اسلام آباد سے4فیصدکوٹے پر فیڈرل کانسٹبلری میں129 بھرتیاں کی جائیں گی،بھرتیوں کے لیےعمر کی حد 18 سے 22 سال مقرر کی گئی ہے،تعلیمی قابلیت کے لیےسیکنڈ ڈویژن ایف،  ایف اے سی یا مساوی تعلیم کی شرط ہوگی،مردامیدواروں کے لیےکم سے کم قد کی شرط5 فٹ 10 انچ رکھی گئی ہے، خواتین کے لیے قد کی کم سے کم شرط5 فٹ 5 انچ رکھی گئی ہے،ایف سی میں بھرتی کے لیےامیدواروں کا فزیکل اور تحریری امتحان ہوگا۔

واضح رہےکہ گذشتہ ماہ ایف سی کو صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ملک گیر فورس بنایا گیا ہے۔فرنٹیئرکانسٹیبلری کے ہوتے ہوئے صرف خیبرپختونخواسے بھرتیاں ہوسکتی تھیں ،فیڈرل کانسٹیبلری کے بعد اس کا دائرہ کار پورے ملک تک بڑھادیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ریتا نہ شوہر کی رہی اور نہ ہی عاشق کی۔۔ چچازاد دیور بھارتی خاتون سے زیادتی کرکے فرار