ہزارہ ایکسپریس حادثے کے بعد ڈاؤن ٹریک بحال

Aug 07, 2023 | 12:27:PM
ہزارہ ایکسپریس حادثے کے بعد ڈاؤن ٹریک بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد حماد )ہزارہ ایکسپریس حادثے کے بعد ڈاؤن ٹریک بحال ، ٹرینوں کی آمدو رفت جاری۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نوابشاہ میں کراچی سے پنجاب آنے والی ہزارہ ایکسپریس کو  سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا تھا جس کے باعث ٹرین کی 10 بوگیاں الٹ گئیں ، حادثے کے نتیجے میں 34 افراد جاں بحق جبکہ 84 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرین حادثے کے متاثرین کو انشورنس کی مد میں ملنے والی امداد خطرے میں پڑ گئی

ریسکیو آپریشن میں آرمی اور رینجرز کے جوانوں کیساتھ ساتھ آرمی ہیلی کاپٹرز نے بھی حصہ لیا ،کراچی کینٹ اور سٹی ریلوے اسٹیشن پر ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا، ٹریک کا کام مکمل ہونے تک ٹرین کی آمد و رفت کیلئے سنگل ٹریک کا استعمال کیا جائے گا،آج صبح ساڑھے 5 بجے کے قریب گزشتہ روز کراچی پہنچنے والی گرین لائن کو روانہ کردیا گیا،سنگل لائن ورکنگ میں حادثے کا شکار ہونے والی ہزارہ ایکسپریس کی بقیہ کوچز کو منزل مقصود کی جانب روانہ کردیا گیا،جب تک ٹریک کا کام مکمل نہیں ہوجاتا ٹرینوں کی آمدورفت کے لئے سنگل ٹریک استعمال کیس جائے گا۔