پروٹوکول نہیں چاہیے، وزیر مال پنجاب نے پرویز الہی سے معذرت کرلی

Aug 07, 2022 | 12:10:PM
وزیرمال, پنجاب, سرکاری ,پروٹوکول ,وزیر اعلیٰ, چودھری پرویز الہی, پی پی 271
کیپشن: ق وزیر مال نواب زادہ منصور علی خان اور وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت میں وزیر مال کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے والے نواب زادہ منصور علی خان نے سرکاری پروٹوکول لینے سے انکار کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مال نواب زادہ منصور علی خان نے وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہی کو خط میں پروٹوکول لینے سے معذرت کرلی ہے اور کہا ہے کہ موجودہ ملکی معاشی صورتحال میں میرا ضمیر پروٹوکول کی اجازت نہیں دیتا۔ نوابزادہ منصور احمد خان نے سرکاری گاڑی، گھر اور عملہ واپس لینے کی درخواست  کردی۔

نوابزادہ منصور احمد خان پی پی 271 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں اہم شخصیت  کواغوا  کرلیا گیا