کورونا کے حملے جاری، مزید 644 کیسز رپورٹ

Aug 07, 2022 | 09:57:AM
کورونا, حملے,644 کیسز ,رپورٹ,این آئی ایچ , مثبت کیسز , اعدادوشمار
کیپشن: کورونا وائرس کے حملے جاری(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کے حملے جاری ، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 644 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 22 ہزار 126 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 644 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح مثبت کیسز کی شرح 2.91 فیصد رہی۔

 اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم 170 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔