گرمی دور کرنے کیلئے کتے نے فریج میں پناہ ڈھو نڈ لی۔۔ویڈیو وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹرنگ ڈیسک)انسان تو انسان ہے مگر کتے نے بھی گرمی دور کر نے کا حل ڈھونڈ لیا۔’جسٹ چلنگ‘ کے عنوان سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی چند سیکنڈ کی ویڈیو سے لوگ خوب محظوظ ہورہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر کتے کے ذاتی اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ویڈیو کے ساتھ ایک پیغام بھی درج ہے، جس میں کتے کا تعارف گس گس کے نام سے کروایا اور بتایا گیا کہ یہ ہمارے اردگرد کا کولسٹ کتا ہے۔
کتے کی فریج کے نچلے حصے میں گھس کر براجمان ہونے کی اس ویڈیو کو اب تک 6 اعشاریہ 7 ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں:اداکا رہ حرا مانی کی کلب میں ڈانس کرتے ویڈیو منظر عام پر