کشمیر پریمئیر لیگ۔۔ باغ اسٹالینز نے کوٹلی لائنز کو شکست  دے دی

Aug 07, 2021 | 20:33:PM
کشمیر پریمئیر لیگ۔۔ باغ اسٹالینز نے کوٹلی لائنز کو شکست  دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کشمیر پریمیئر لیگ میں ایونٹ کے دوسرے اور  آج کھیلے گئے پہلے میچ میں باغ اسٹالینز نے کوٹلی لائنز کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔

تفصیلا ت کے مطابق ایونٹ کے دوسرے روز کا پہلا مقابلہ کوٹلی لائنز اور باغ اسٹالینز کے درمیان تھا، جس میں کوٹلی لائنز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 ویں اوور کی آخری گیند پر 169 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

کوٹلی لائنز کی طرف سے احسن علی 51 رنز بناکر نمایاں رہے، آصف علی اور سیف بدر نے 39،39 رنز بنائے۔باغ اسٹالینزکی جانب سے محمد عمران اور عمید آصف نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں باغ اسٹالینز نے ہدف 2 گیندیں قبل 5 وکٹ پر حاصل کرلیا۔اسد شفیق 43 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ افتخار احمد نے 29 اور عامر یامین نے 27 رنزبنائے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکا رہ حرا مانی کی کلب میں ڈانس کرتے ویڈیو منظر عام پر