ادا کا رہ حرا مانی کا اپنے بھائیوں سے متعلق اہم انکشاف

Aug 07, 2021 | 19:43:PM
ادا کا رہ حرا مانی کا اپنے بھائیوں سے متعلق اہم انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)معروف پا کستانی اداکارہ حرا مانی نے بہت سے ڈراموں میں ایسی ادا کا ری کی کہ مداح بھی دنگ رہ گئے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ بھائیوں کے رشتے کروانے سے زیادہ انہیں تڑوانے جایا کرتی تھیں۔

تفصیلا ت کے مطابق حرا ما نی نے  چاروں بھائیوں کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شر کت کی  جہاں اداکارہ کے بھائیوں نے ان سے متعلق دِلچسپ باتیں مداحوں سے شیئر کیں۔میزبان نے اداکارہ کے بھائیوں سے سوال کیا کہ آپ لوگوں کے رشتے ڈھونڈنے کیا حرا امی کے ساتھ جایا کرتی تھیں؟ سوال پر حرا نے جواب دیا کہ میں رشتے تڑوانے جاتی تھی۔

حرا کے بھائی عبید نے بتایا کہ ہم حرا سے رشتے سے متعلق چیزیں چھپاتے تھے کیونکہ اگر اسے پتا چل جاتی تھیں تو وہ رشتہ بنتا نہیں تھا، حرا ایسا ذہن بنا دیتی تھی کہ ہمیں لڑکی میں ساری برائیاں نظر آنے لگتی تھیں۔اداکارہ نے اس متعلق وضاحت دی کہ مجھے سمجھ آجاتا تھا کہ لڑکی ان کے ساتھ سنجیدہ ہے بھی یا نہیں لیکن اب جو لڑکیاں ان کے پاس ہیں وہ میرا ہی انتخاب ہیں، انہیں امی اور میں نے منتخب کیا ہے۔

یا د رہے کہ اداکارہ حرا مانی چار بھائیوں کی اکلوتی بہن ہیں جس میں ان کا نمبر دوسرا ہے جب کہ ان سے چھوٹے تین بھائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سیاحوں کی کار گہری کھائی میں گرگئی۔۔دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل