سندھ کی 16 اہم شخصیات کو اعزاز سے نوازنے کی منظوری

Aug 07, 2021 | 19:08:PM
سندھ کی 16 اہم شخصیات کو اعزاز سے نوازنے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کی سفارش پر صوبے کی16 اہم شخصیات کو اعزاز سے نوازنے کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ سرکار نے سندھ کی 39 شخصیات کو اعزاز سے نوازنے کی سفارش کی تھی ،وفاقی سکورٹنی کمیٹی نے 23 ناموں کو خارج کردیا،وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 16 ناموں کی فہرست سندھ حکومت کو ارسال کردی،فہرست کی کاپی سٹی 21نے حاصل کرلی ۔
شخصیات کو تمغہ امتیاز ،پرائیڈ آف پرفارمنس اورستارہ شجاعت سے نوازا جائے گا، ڈاکٹر ہارون میمن، سید غلام مشرف ،مرحوم الحاج سعید ہاشمی ،روبینہ مصطفی قریشی، شہلا باقی ،حاجی حنیف طیب کو تمغہ امتیاز دیا جائے گا ۔
مدد علی سندھی ،شہریار زیدی ،منظور علی مرزا،شکور،اسماعیل تارا امداد علی وگھیو کو پرائیڈ آف پر فارمنس سے نوازا جائے گاجبکہ محمد بخش برڑو، ریشما برڑو کو ستارہ شجاعت سے نوازا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان: فوجی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، جوان شہید