سندھ کے علاوہ ملک بھر میں آج سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، بازار رات 8 بجے بند

Apr 07, 2026 | 08:46:AM
سندھ کے علاوہ ملک بھر میں آج سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، بازار رات 8 بجے بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ کے علاوہ ملک بھر میں آج سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہو گیا۔

اس کے تحت بازار اور شاپنگ مالز  ڈپارٹمنٹل اسٹورز رات 8 بجے بند کیے جائیں گے ، بیکریاں، ریسٹورنٹس، تندور اور کھانے پینے کی دیگر دکانیں رات 10 بجے بند کی جائیں گی۔

خیبر پختونخوا کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں بازار رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے، میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔

فیصلے کے مطابق شادی ہالز، مارکیز اور دیگر کمرشل مقامات جہاں شادی بیاہ کی تقریبات منعقد ہوتی ہیں  رات 10 بجے کے بعد بند رہیں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ گلگت اور مظفرآباد میں انٹراسٹی ٹرانسپورٹ مفت ہوگی اور اس کے تمام اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا اور اسرائیل کے خلاف ایران میں 1 کروڑ 20 لاکھ افراد جنگ کیلئے تیار

سندھ حکومت کی جانب سے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔