رمضان المبارک میں بھی بیشتر علاقے پینےکے پانی سے محروم

Apr 07, 2023 | 22:55:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حمنہ نثار)پاکستان کے سب سے بڑے شہر  کے باسی پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ، شہریوں نے  انتظامیہ سے اپیل کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں کہیں پانی سڑکوں پر ضائع ہورہا ہے تو کہیں لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں کراچی کےعلاقے اورنگی ٹاون دس نمبر میں کئی سالوں سے پانی میسر  ہی نہیں، علاقہ مکین نئی لائنز لینے کے باوجود پینے کے پانی سے محروم ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پانی کی وجہ سے ٹینکر مافیا کی من مانی سہنے پر مجبور ہیں  جگہ جگہ کنوے کھدوانے کا بھی کوئی فائدہ نہیں، کیونکہ زیرزمین پانی ہی  ختم ہوگیا۔

اورنگی ٹاون کے مکینوں نے انتظامیہ سے پینے کے پانی کا مسائل سنجیدہ بنیادوں پر حل کرانے کی اپیل کی ہے، مکین پینےکا پانی خریدکر گزارا کرنے پرمجبور ہیں۔