عید الفطر پر کتنی چھٹیاں ملیں گی ؟کابینہ ڈویژن سے بڑی خبر آ گئی

Apr 07, 2023 | 21:51:PM
عید الفطر پر کتنی چھٹیاں ملیں گی ؟کابینہ ڈویژن سے بڑی خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) عید الفطر پر ملک بھر میں کتنی چھٹیوں کا اعلان کیا جائےگا ، کابینہ ڈویژن سے بڑی خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق عید الفطر کی چھٹیوں کیلیے کابینہ ڈویژن نے ورکنگ کا آغاز کر دیاہے اور عید کیلئے 4 سے 5 چھٹیوں کی تجویز وزیراعظم ہاوس کو ارسال کی جائیں گی، اگلے ہفتے وزیراعظم فیصلہ کریں گے کہ چھٹیاں کب سے کب تک ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق اگر عید جمعے کو ہوئی تو 20  سے 23 اپریل تک چھٹیاں ہوں گی لیکن اگر عید ہفتے کو ہوئی تو 20 سے 24 اپریل تک چھٹیاں دی جا سکتی ہیں،وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن عید کی تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر ے گی ۔